جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

منی بجٹ: آئی ایم ایف کا پاکستان سے بڑا مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: آئی ایم ایف نے ٹیکس اہداف پورا کرنے کے لئے منی بجٹ لانے کا مطالبہ کردیا، 500 ارب کا منی بجٹ آسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف کی ایف بی آر سے ورچوئل بات چیت ہوئی ، ذرائع نے بتایا کہ ایف بی آر نے ٹیکس اہداف پر نظرثانی کی درخواست مسترد کردی۔

ٹیکس اہداف میں ناکامی پرآئی ایم ایف کا منی بجٹ لانے کا مطالبہ کردیا ، آئندہ ماہ کے شارٹ فال کا تخمینہ لگا کر 500 ارب کا منی بجٹ آسکتا ہے۔

- Advertisement -

ذرایع کا کہنا تھا کہ شارٹ فال کےباعث قرض کی دوسری قسط میں مشکلات کاسامناکرناپڑسکتا ہے۔

وزیراعظم نے بھی چیئرمین ایف بی آر سے پرفارمنس رپورٹ طلب کر لی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ٹیکس اہداف حصول کیلئے ایف بی آر کے 4 بورڈ ممبران سمیت 18 افسران کی اکھاڑ پچھاڑ کی گئی۔

میربادشاہ کو ان لینڈ ریونیو آپریشنز اور طارق ارباب کو ممبر لیگل کے عہدے سے ہٹا دیا گیا، میربادشاہ کو ہٹانے کی تیاریاں راشدمحمود لنگڑیال کی تعیناتی کے وقت کی گئی تھی۔

ذرائع ایف بی آر نے کہا کہ ممبران لینڈریونیو پالیسی حامدعتیق سرورممبران لینڈریونیو تعینات کردیا گیا جبکہ حامد عتیق سرور کی جگہ نجیب احمد میمن کوممبر ان لینڈریونیو پالیسی تعینات کیا گیا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ 60 ارب کےایف بی آرانفورسمنٹ کیلئے آرڈیننس بھی لایا جا سکتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں