اسلام آباد : آئی ایم ایف کے سرکلر ڈیٹ میں کمی کا مطالبے کے بعد حکومت نے بینکوں قرض لینے اور قرضہ اتارنے کا پلان تیار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف نے سرکلر ڈیٹ میں کمی کا مطالبہ کردیا ، پاکستان سرکلر ڈیٹ میں 1250 ارب روپے کمی کا پلان تیار کررہاہے۔
آئی ایم ایف کے ساتھ سرکلر ڈیٹ مینجمنٹ پلان پر خصوصی سیشن ہوا، سرکلر ڈیٹ ختم کرنے کیلئے بینکوں سے 1250 روپے کا قرض لینے کا ابتدائی پلان تیار کرلیا۔
ذرائع نے کہا کہ صارفین سے 2.8 روپے فی یونٹ سرچارج عائد کر کے بینکوں کا قرضہ اتارنے کی تجویز دی گئی ہے، سرکلر ڈیٹ کی مد میں300 ارب روپے سیٹل کیے جاسکتے ہیں۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ سرکلر ڈیٹ کے 600 ارب روپے کے لیٹ پیمنٹ سرچارج معاف کرنے اور بینکوں کا گردشی قرض اتارنے کیلئے فی یونٹ پر 2.8 روپے تک سر چارج کی تجویز دی ہے۔
آئی ایم ایف کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ رواں مالی سال کیلئے پاورسیکٹرگردشی قرضےمیں 350 ارب روپے کا اضافہ متوقع تھا، گزشتہ 6 ماہ کے دوران اسٹاک میں 10 ارب روپے کی کمی ہوئی۔
ذرائع نے کہا کہ پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ تقریباً 2380 ارب روپے کےلگ بھگ ہے۔
ذرائع کے مطابق آئندہ 6 ماہ کے دوران پاورسیکٹرکے گردشی قرضےمیں اضافے کا امکان ہے اور آئندہ6 ماہ میں بجلی کی طلب میں اضافہ اور گردشی قرضہ بڑھ سکتا ہے تاہم پالیسی مذاکرات میں سرکلر ڈیٹ مینجمنٹ پلان کوحتمی شکل دی جائیں گی۔