اسلام آباد : سیکیورٹیزاینڈ ایکسچینج کمیشن نے انشورنس سےمتعلق 3 مسودہ قانون تیار کرلیے، انشورنس سیکٹر کی تنظیم نو سے ملک میں کاروبار کو سہولت ملے گی۔
تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف نے انشورنس سیکٹر میں بہتری کا مطالبہ کردیا ، سیکیورٹیزاینڈایکسچینج کمیشن نے انشورنس سےمتعلق 3 مسودہ قانون تیار کرلیے۔
ذرائع نے بتایا کہ وفاقی کابینہ سے قوانین منظوری کے بعد پارلیمنٹ میں لایا جائے گا، انشورنس سیکٹر کی تنظیم نو سے ملک میں کاروبار کو سہولت ملے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مختلف قسم کی انشورنس کرانا اور انشورنس کلیمز کے طریقہ کار کوآسان بنایا گیا ہے ، انشورنس کو وزارت تجارت سے نکال کر وزارت خزانہ کے ماتحت لایا جائے گا۔
ذرائع نے بتایا کہ اس وقت وزارت تجارت انشورنس کے معاملات دیکھتی ہے اور فنانشل اموروزارت خزانہ دیکھتی ہے جبکہ وزارت تجارت کے پاس اختیار نہیں۔
ذرائع کے مطابق انشورنس میں اصلاحات سےایس ای سی پی کو ریگولیٹر بنا دیا جائے گا، جس سے صارفین اپنی شکایات کے ازالہ کیلئے ریگولیٹر کو درخواست دے سکیں گے۔
موجودہ صورتحال میں صارفین کوانشورنس کےمعاملات کیلئےعدالت جاناپڑتا ہے ، تاہم تمام سرکاری انشورنس کمپنیوں کی نجکاری کی جائے گی۔
گاڑیوں کی تھرڈ پارٹی انشورنس کا قانون لایا جارہاہے، کسی حادثےپردوسری گاڑی کیلئےانشورنس حاصل کی جاسکےگی تاہم صوبوں سے تھرڈ پارٹی انشورنس قانون پرمشاورت جاری ہے۔