The news is by your side.

Advertisement

آئی ایم ایف بورڈ کااجلاس: پاکستان کیلئے قرضہ پروگرام کی منظوری کا امکان

واشنگٹن : عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کے بورڈ کے آج ہونے والے اہم اجلاس میں پاکستان کیلئےچھ ارب ڈالرکےقرضہ پروگرام کی منظوری دئیے جانے  کا قوی امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اہم ترین اجلاس آج واشنگٹن میں ہوگا، جس میں پاکستان کیلئےقرضہ پروگرام کی منظوری دئیے جانے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

پاکستان نے آئی ایم ایف سےتین سالہ قرضہ پروگرام کیلئےاسٹاف لیول مذاکرات مکمل ہوچکے ہیں۔

منظوری کے بعد پاکستان کو آئی ایم ایف سے چھ ارب ڈالر کا قرضہ ملنے کا امکان ہے، آئی ایم ایف کا بورڈ پاکستان کو ایکسینڈیڈ فنڈ فیسیلیٹی کے تحت قرضہ فراہم کرےگا۔

معاشی ماہرین کے مطابق آئی ایم ایف پروگرام کی منظوری سے عالمی بینک اورایشیائی ترقیاتی بینک سے بھی مالی معاونت کی راہ ہموار اور بیرونی قرضوں کی ادائیگی آسان ہوگی۔

مزید پڑھیں : آئی ایم ایف پاکستان کیلئے قرض پروگرام کی منظوری کا حتمی فیصلہ کل کرے گی

اے آروائی نیوز سے بات کرتے ہوئے ماہر معاشیات خرم شہزاد کا کہنا ہے کہ روپے پر دباؤ کم ہوگا اور قدر میں استحکام آئےگا، پاکستان نےپیشگی شرائط پوری کردی ہیں، جن میں روپےکی قدرکاتعین،گیس وبجلی کی قیمتیں، ٹیکس اصلاحات اورٹیکس چھوٹ کاخاتمہ اورشرح سودمیں اضافہ شامل ہے۔

اخراجات میں کمی اور آمدنی بڑھانے پراقدامات کی طرف بھی پاکستان نے پیش رفت کی، ٹیکس رعایتیں ختم کرنے ٹیکس اصلاحات کےلیےاہم اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں جبکہ ایگزیکٹو بورڈ اجلاس سےقبل اثاثہ ظاہر کرنے والی اسکیم کی مدت بھی ختم ہو جائے۔

خیال رہے آئی ایم ایف نےایمنسٹی اسکیم پراعتراض کیا تھا اور اسکیم میں مزیدتوسیع کی بھی مخالفت کی تھی، آئی ایم ایف کی ترجمان ٹریسا ڈبن ساشیز کا کہنا ہے کہ توسیع سے پاکستان کے کیس پر اثر پڑےگا۔

واضح رہے پاکستان اورآئی ایم ایف کےدرمیان کچھ عرصہ قبل معاہدہ طے پاگیا تھا ،تین سال میں چھ ارب ڈالرملیں گے، پاکستانی حکام اور آئی ایم ایف ٹیم کے درمیان معاہدے پرعملدرآمد آئی ایم ایف کا ایگزیکٹو بورڈ کی توثیق کے بعد کیا جائےگا۔

آئی ایم ایف اعلامیہ میں کہا گیا تھا پاکستان کو 6 ارب ڈالر 39 ماہ میں قسطوں میں جاری کیے جائیں گے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں