پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

آئی ایم ایف کو نئی ایمنسٹی اسکیم نہ لانے کی یقین دہانی کروادی گئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے آئی ایم ایف کو نئی ایمنسٹی اسکیم نہ لانے کی یقین دہانی کروادی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کے دوسرے روز میں ایف بی آر نے جولائی تا ستمبر ٹیکس کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

آئی ایم ایف کو ٹیکس محاصل بڑھانے، چھوٹ کے بتدریج خاتمے پر بریفنگ دی گئی، ایف بی آر نے مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے ٹیکس محوصلات سے بھی آگاہ کیا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ آئی ایم ایف کو 9415 ارب کا ٹیکس ہدف حاصل کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی ہے، آئی ایم ایف کو نئی ایمنسٹی اسکیم نہ لانے کی یقین دہانی کروادی گئی ہے۔

ایف بی آر نے بریفنگ دی کہ جولائی تا ستمبر 2 ہزار 41 ارب روپے سے زیادہ ٹیکس جمع کیا گیا، گزشتہ سال کی نسبت 23 فیصد یعنی 397 ارب زیادہ ٹیکس جمع ہوا۔

ایف بی آر نے بتایا کہ ستمبر 2023 تک 128 ارب سے زیادہ کے ریفنڈز بھی جاری کیے گئے، انکم ٹیکس 934 ارب، سیلز ٹیکس 727 ارب، ایکسائز ڈیوٹی 127 ارب 58 کروڑ جمع کیے گئے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ تین ماہ میں کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں 252 ارب روپے سے زیادہ ریونیو جمع کیا گیا، انکم ٹیکس کی مد میں 246 ارب اضافی جمع کیے گئے۔

ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ سیلز ٹیکس کی مد میں 82 ارب زیادہ آمدن ہوئی، 4 ماہ میں گزشتہ سال سے 590 ارب زیادہ ٹیکس جمع ہوا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں