ہفتہ, ستمبر 21, 2024
اشتہار

آئی ایم ایف نے بیرونی خطرات سے آگاہ کر دیا، پاکستان سے کوششیں جاری رکھنے پر زور

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: آئی ایم ایف کے مطالبات اور حکومتی یقین دہانیوں کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں، آئی ایم ایف نے پاکستان کو بیرونی خطرات سے آگاہ کرتے ہوئے کوششیں جاری رکھنے پر زور دیا۔

تفصیلات کے مطابق مذاکرات میں آئی ایم ایف نے پاکستان سے کہا کہ جیو پولیٹیکل تناؤ میں شدت سے پاکستان پر اثرات پڑ سکتے ہیں، اور عالمی مارکیٹ میں بنیادی اشیا کی قیمتیں بڑھنے سے اثرات مرتب ہوں گے۔

آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان کو میکرو اکنامک پائیداری پر توجہ دینا ہوگی، پاکستان کے لیے متوازن گروتھ اہم ترجیحات میں شامل ہے۔

- Advertisement -

پاکستان کی جانب سے آئی ایم ایف مشن کو جی ڈی پی کا 0.4 فی صد پرائمری سرپلس حاصل کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی، مشن نے کہا کہ حکومتِ پاکستان نے اخراجات میں کمی اور آمدنی بڑھانے، اور ٹیکس کا دائرہ بڑھانے کے لیے اقدامات، اور توانائی کے شعبے میں اصلاحات جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کامیاب

آئی ایم ایف کے مطابق حکومت پاکستان توانائی شعبے میں انرجی کاسٹ کم کرنے کے لیے اقدامات کرے گی، فاریکس مارکیٹ میں شفافیت اور کارکردگی لائے گی، روپے پر اثرانداز ہونے کے لیے انتظامی اقدامات سے گریز کیا جائے گا، اور مہنگائی کم کرنے کے لیے فعال مانیٹری پالیسی اپنائی جائے گی۔

آئی ایم ایف کی جانب سے 700 ملین ڈالر کی منظوری کا اثر پاکستانی روپے پر پڑنے لگا

آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ بروقت بیرونی فنانسنگ کا حصول پاکستان کے لیے اہم ہے، اور ایکسٹرنل سپورٹ حکومتی اصلاحات کے لیے ضروری ہے، حکومت گورننس کو مزید بہتر کرنے کے لیے اقدامات کرے گی۔

آئی ایم ایف نے یہ بھی کہا کہ حکومت کابینہ ارکان کے اثاثوں تک عوام کی رسائی یقینی بنائے گی، اینٹی کرپشن فریم ورک کا جائزہ لینے کی بھی یقین دہانی کرائی گئی ہے، آزاد ماہرین پر مشتمل ٹاسک فورس اینٹی کرپشن فریم ورک کا جامع جائزہ لے گی۔

Comments

اہم ترین

شعیب نظامی
شعیب نظامی
Shoaib Nizami reports Finance, Fedeal Board of Revenue, Planning , Public Accounts, Banking, Capital Market, SECP, IMF, World Bank, Asian Development Bank, FATF updates for ARY News

مزید خبریں