اشتہار

پاکستان آئی ایم ایف سے 7 سے 8 ارب ڈالر کا نیا قرض پروگرام ملنے کیلئے پُر امید

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : آئی ایم ایف نے پاکستان کو کلائمیٹ فنانسنگ کیلئے مذاکرات کا بھی عندیہ دےدیا، جس کے بعد پاکستان آئی ایم ایف سے7سے8ارب ڈالر کا نیاقرض پروگرام ملنے کیلئے پُر امید ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان آئی ایم ایف سے7سے8ارب ڈالر کا نیاقرض پروگرام ملنے کیلئے پُر امید ہیں، آئی ایم ایف نےکلائمیٹ فنانسنگ کیلئےمذاکرات کابھی عندیہ دے دیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف قرض کےموجودہ دستیاب کوٹہ میں اضافے کی بھی توقع ہے، نئے آئی ایم ایف پروگرام کیلئےدرخواست آئندہ ماہ دی جائے گی، آئی ایم ایف سے باقاعدہ مذاکرات ایگزیکٹیو بورڈ میٹنگ کے بعد ہوں گے۔

- Advertisement -

ذرائع کا کہنا تھا کہ نئے3 سالہ قرض پروگرام کیلئےمذاکرات دوسےتین ماہ جاری رہنےکاامکان ہے۔

ذرائع کے مطابق نئے مالی سال کا بجٹ بھی آئی ایم ایف کی شرائط کے مطابق تیار کرنا ہوگا، جس میں بجلی،گیس ٹیرف میں اضافہ،کاسٹ ریکوری اصلاحات، نئےٹیکس اقدامات شرائط میں شامل ہیں جبکہ مہنگائی میں کمی آنے تک پالیسی ریٹ میں کمی نہ کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی ہے۔

آئی ایم ایف نے پاکستان کےذمہ قرضوں کو پائیدار قرار دےدیا ہے ، قرضوں کی ادائیگی کیلئے ایکسٹرنل فنانسنگ یقینی بنانا ہوگی۔

ذرائع نے کہا کہ آئی ایم ایف سے نئے قرض پروگرام سے متعلق پی ٹی آئی کے تحفظات نظرانداز کردیئے گئے ہیں ، آئی ایم ایف 5سالہ مینڈیٹ لیکر آنےوالی مخلوط حکومت سےمذاکرات کیلئے پُر عزم ہیں ، نئےپروگرام پر عمل درآمد کیلئےاپوزیشن جماعتوں سےگارنٹی کی ضرورت نہیں پڑےگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں