ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

آئی ایم ایف نے پاکستان میں انتخابات کے باوجود سیاسی بے یقینی کی نشاندہی کر دی

اشتہار

حیرت انگیز

عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے پاکستان میں رواں سال 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے باوجود سیاسی بے یقینی کی نشاندہی کی ہے۔

آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کے سیاسی حالات سے متعلق ایک رپورٹ جاری کی گئی ہے جس میں 8 فروری کے عام انتخابات کے بعد بھی ملک میں سیاسی بے یقینی کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ انتخابات کے بعد ن لیگ اور پی پی نے مخلوط حکومت بنائی مگر پی ٹی آئی سے وابستہ آزاد امیدواروں نے دیگر سیاسی گروپوں سے زیادہ ووٹ لیے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ ارکان نے قومی اسمبلی میں بڑی اپوزیشن قائم کی ہے۔ نئی حکومت نے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کی پالیسیاں جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا ہے، مگر پیچیدہ سیاسی صورتحال، مہنگائی اور سماجی تناؤ پالیسی اصلاحات کے نفاذ کو متاثر کر سکتا ہے۔

- Advertisement -

آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ معاشی پالیسیوں کے عدم نفاذ، کم بیرونی فنانسنگ سے قرضوں، ایکسچینج ریٹ پر دباؤ کا خدشہ ہے اور بیرونی فنانسنگ میں تاخیر کی صورت میں بینکوں پر حکومت کو قرض دینے کیلیے دباؤ مزید بڑھے گا۔

رپورٹ میں نجی شعبے کیلیے فنانسنگ کی گنجائش مزید کم ہونے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اشیا کی قیمتوں، شپنگ میں رکاوٹیں یا سخت عالمی مالیاتی حالات بیرونی استحکام کو متاثر کریں گے۔

Comments

اہم ترین

شعیب نظامی
شعیب نظامی
Shoaib Nizami reports Finance, Fedeal Board of Revenue, Planning , Public Accounts, Banking, Capital Market, SECP, IMF, World Bank, Asian Development Bank, FATF updates for ARY News

مزید خبریں