بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

آئی ایم ایف نے پاکستان میں مہنگائی اور بیروزگاری میں کمی کی نوید سنادی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: آئی ایم ایف نے پاکستان میں مہنگائی اور بیروزگاری میں کمی کی نوید سنادی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق آئی ایم ایف نے ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ 2024 جاری کی ہے جس میں پاکستان کی معاشی ترقی کی شرح بہتر ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس سال معاشی شرح نمو 2 فیصد، اگلے سال 3.5 فیصد تک جانے کا امکان ہے۔

آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ رواں سال مہنگائی 21 فیصد ہدف کے مقابلے میں 24.8 فیصد رہے گی جبکہ آئندہ مالی سال مہنگائی میں 12.1 فیصد کی نمایاں کمی متوقع ہے۔

رپورٹ کے مطابق رواں سال بے روزگاری 8 فیصد، اگلے سال 7.5 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں آئی ایم ایف کی کمیونیکیشن ڈائریکٹر جولی کوزیک نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ 19 مارچ کو آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ ہوا، اس معاہدے کے تحت پاکستان کو کل 3ارب ڈالرکی ادائیگی کی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ توقع ہے کہ رواں ماہ کے آخر میں آئی ایم ایف بورڈ میٹنگ ہوگی۔ نئی حکومت کی معاشی اصلاحات سے متعلق کوششوں کو سراہتے ہیں۔

ڈائریکٹرآئی ایم ایف جولی کوزیک کا مزید کہنا تھا کہ پہلے جائزے کے بعد پاکستان کی اقتصادی اور مالیاتی صورتحال میں بہتری آئی ہے۔

ترجمان انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ نے کہا تھا کہ پاکستان کے ساتھ آئندہ مہینوں میں نئے پروگرام پر بات کرنے کو تیار ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں