جمعرات, جولائی 4, 2024
اشتہار

آئی ایم ایف پاکستان کی خودمختاری کیلئے خطرہ قرار

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیر دفاع خواجہ آصف نے آئی ایم ایف کو پاکستان کی خودمختاری کیلئے خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا بجٹ میں ٹیکس آئی ایم ایف کے دباؤ پر لگایا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ میں ٹیکس آئی ایم ایف کے دباؤ پر لگایا گیا، آئی ایم ایف پاکستان کی خود مختاری کیلئے خطرہ ہے۔

بجٹ میں ٹیکسز پر وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ لوگوں کو ایسے راستے ڈھونڈنے پر مجبور کیا جا رہا ہے کہ پاکستان محصولات سےمحروم ہو تاہم برآمدکنندگان پر ٹیکس سے ایف بی آرکی کرپٹ مافیا کو فائدہ ہوگا۔

- Advertisement -

آئی ایم ایف کے اسٹیک ہولڈرزجوہری پروگرام پراعتراض کردیں تو؟ کے سوال پرانھوں نے کہا کہ میں آپ کی بات سےاتفاق کرتاہوں، آئی ایم ایف،ورلڈبینک نوآبادیاتی نظام کی جدید شکل ہیں، تیسری دنیاکےملکوں کومعاشی ہتھکڑیاں لگائے رکھنا چاہتے ہیں۔

ملک میں کرپشن کے حوالے سے وفاقی وزیر نے کہا کہ کرپشن کلچر کی جڑیں اتنی گہری ہیں کہ مستقبل قریب میں انہیں اکھاڑنا ممکن نہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں