پیر, جولائی 1, 2024
اشتہار

یہ اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ 9 ماہ کے لیے ہے، آئی ایم ایف

اشتہار

حیرت انگیز

آئی ایم ایف مشن چیف نیتھن پورٹر نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدہ ایک اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے تحت کیا گیا ہے جو 9 ماہ کے لیے ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ ہوگیا ہے معاہدے کی مالیت 3 ارب ڈالر ہے اور آئی ایم ایف کی جاب سے اس معاہدے کی تصدیق کر دی گئی ہے۔ یہ معاہدہ ورچوئل مذاکرات کے ذریعے مکمل کیا گیا جو آئی ایم ایف مشن چیف نیتھن پورٹر اور ان کی ٹیم نے کیے اور پاکستانی حکام سے اصلاحات پر مسلسل رابطے کیے۔

معاہدے کے حوالے سے آئی ایم ایف مشن چیف نیتھن پورٹر کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدہ ایک اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے تحت کیا گیا ہے جو 9 ماہ کے لیے ہے، اس معاہدے کی حتمی منظوری آئی ایم ایف کا ایگزیکٹو بورڈ دے گا جس کا اجلاس جولائی کے وسط میں متوقع ہے۔ اس منظوری کے بعد پاکستان کو تین ارب ڈالر کا قرض فراہم کیا جا سکے گا۔

- Advertisement -

نیتھن پورٹر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی پارلیمنٹ نے معاشی اہداف کے حصول میں اہم کردار ادا کیا اور ٹیکس آمدن بڑھانے کیلیے اہم اقدامات کیے۔ پارلیمنٹ نے پاکستان بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کے لیے فنڈز بڑھائے اور ٹیکس کی رعایت محدود کی ہیں جو کہ خوش آئند ہے۔

آئی ایم ایف مشن چیف نے کہا کہ ٹیکس آمدن بڑھنے سے پاکستان کا پرائمری سرپلس معیشت کا 0.4 فیصد ہو سکتا ہے اور ٹیکس آمدن بڑھنے سے سماجی شعبے کیلئے فنڈز زیادہ خرچ ہو سکتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں