منگل, دسمبر 10, 2024
اشتہار

آئی ایم ایف سے ایک ارب ڈالر اضافی رعایتی قرض کی لینے کی تیاریاں

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : آئی ایم ایف مشن آج 11 نومبر بروز پیر پاکستان پہنچے گا، نیتھن پورٹر کی سربراہی میں آئی ایم ایف کا مشن منگل سے پاکستان سے مذاکرات کا باقاعدہ آغاز کرے گا۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے آئی ایم ایف سے ایک ارب ڈالر اضافی رعایتی قرض کی تیاریاں جاری ہیں۔

نیتھن پورٹر کی سربراہی میں آئی ایم ایف کا مشن آج بروز پیر پاکستان پہنچے گا جبکہ مذاکرات کا آغاز کل سے ہوگا، آئی ایم ایف وفد 15نومبر تک پاکستان میں قیام کرے گا۔

- Advertisement -

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف سے موسمیاتی تبدیلی کے لیے نئے رعایتی قرضے پر مذاکرات ہونگے، پاکستان نے گزشتہ ماہ آئی ایم ایف کو کلائمیٹ فنانسنگ کی درخواست دی تھی۔

کلائمیٹ فنانسنگ کیلئے حکومت معیشت کا ایک فیصد موسمیاتی تبدیلی پرخرچ کریگی، آئی ایم ایف کو موسمیاتی تبدیلیوں کے لیے ترقیاتی بجٹ پر بریفنگ دی جائے گی۔

موسمیاتی تبدیلیوں کیلئے بجٹ مختص اور استعمال کے فریم ورک کی تیاری بھی ہوگی، آئی ایم ایف کے ساتھ موسمیاتی تبدیلی کیلئے صوبائی بجٹ پر بھی بات ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ موجودہ قرض پروگرام پر ابتدائی جائزہ اور بریفنگ کا بھی امکان ہے، آئی ایم ایف سے جولائی تا ستمبر ٹیکس آمدن اور شارٹ فال پر بات ہوسکتی ہے۔

صوبوں کے جولائی تا ستمبر سرپلس بجٹ اور وفاق کے مالیاتی خسارے پر بریفنگ کا امکان ہے، آئی ایم ایف سے صوبوں میں زرعی آمدن بڑھانے کیلئے سیشن کا بھی امکان ہے۔

اس کے علاوہ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ آئی ایم ایف وفد کی وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پورسے بھی ملاقات کا امکان ہے، جولائی تا ستمبر چاروں صوبوں کی معاشی کارکردگی پر بھی تبادلہ خیال ہوسکتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں