ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

پاکستان کے ساتھ قرض معاہدہ ، آئی ایم ایف کا اہم بیان آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک : انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ قرض معاہدہ پاکستان کےساتھ جاری رہے گا، قرض کی واپسی کےمربوط طریقہ کار پر اعتماد چاہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف کے ترجمان کا بلوم برگ سےرابطہ ہوا ، آئی ایم ایف نے کہا کہ قرض معاہدہ پاکستان کےساتھ جاری رہے گا، قرضوں کےنویں جائزے پر پاکستان کےساتھ مصروف عمل ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ پاکستان کی جانب سےقرض پروگرام روکنےکاکوئی اشارہ نہیں ملاہے، پاکستانی حکام نےرواں مالی سال فیول سبسڈی اسکیم متعارف نہ کرانے کاعہد کیا ہے۔

آئی ایم ایف نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ قرض پروگرام پر بات چیت چل رہی ہے، قرض کی واپسی کےمربوط طریقہ کار پر اعتماد چاہتے ہیں اور پاکستان کیساتھ معاشی پالیسی پرعملدرآمدکی یقین دہانی چاہتےہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ پاکستان نے 2019 میں 6.7 ارب ڈالر کے قرض پروگرام کا معاہدہ کیا تھا، پاکستان کے ساتھ قرض پروگرام جون 2023 میں ختم ہوجائے گا۔

ترجمان آئی ایم ایف کا کہنا تھا کہ عمران خان کی گرفتاری پر کوئی بیان دینا نہیں چاہتے۔

خیال رہے بلومبرگ کی جانب سے کہا گیا تھا کہ اعدادوشمار سے پتہ چلتا ہے آئی ایم ایف نے پاکستان کو جون تک 2.6ارب ڈالر دینے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں