اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

آئی ایم ایف کا ایمنسٹی اسکیم پر اعتراض، مزید توسیع کی مخالفت

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : آئی ایم ایف نےایمنسٹی اسکیم  پراعتراض کردیا اور اسکیم میں مزیدتوسیع کی بھی مخالفت کردی، آئی ایم ایف کی ترجمان ٹریسا ڈبن ساشیز کا کہنا ہے کہ توسیع سے پاکستان کے کیس پر اثر پڑےگا۔

تفصیلات کے مطابق عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف نے حکومتِ پاکستان کی جانب سے اعلان کردہ ایسیٹ ڈیکلریشن اسکیم پر اعتراض اٹھادیا اور ساتھ ہی اسکیم میں مزید توسیع کی بھی مخالفت کردی۔

پاکستان میں آئی ایم ایف کی ترجمان ٹریسا ڈبن ساشیز نے کہا کہ توسیع سےپاکستان کےکیس پراثرپڑےگا، تین جولائی کوبورڈاجلاس میں پاکستان کیلئےقرض پروگرام کی منظوری متوقع ہے۔

- Advertisement -

ترجمان آئی ایم ایف کا کہنا تھا اثاثے ظاہرکرنے کی اسکیموں کے نقصانات بہت زیادہ ہیں، شفافیت کا پہلو زائل ہوجاتا ہے، وقتی فائدےکیلیےٹیکس دہندگان کی حوصلہ شکنی ہوتی ہے مذاکرات میں اسکیم پربات ہوئی،آئی ایم ایف تب بھی خوش نہیں تھا۔

ٹریسا ڈبن ساشیز نے مزید کہا بےنامی قانون میں مددگار ہونے کے باعث فنڈ نے منظوری دی، جس سے کوئی فائدہ نہیں ہوگااس لیےتوسیع ضروری نہیں۔

مزید پڑھیں : اثاثے ظاہر کرنے کی اسکیم کی مدت میں توسیع کا امکان

خیال رہے ایسیٹ ڈیکلیئریشن اسکیم سےفائدہ اٹھانے کیلئےصرف ایک روزباقی رہ گیا ہے، وزیر اعظم نےبھی اسکیم کی حتمی تاریخ میں توسیع کا اشارہ دیا تھا، ذرائع کا کہنا ہے حکومت کی جانب سے اعلان کردہ اثاثے ظاہر کرنے کی اسکیم کی معیاد میں توسیع کا امکان ہے۔

یاد رہے آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس تین جولائی کو ہوگا، اجلاس میں پاکستان کیلئے نئےقرضہ پروگرام کی حتمی منظوری دی جائےگی، منظوری کے بعد پاکستان کو آئی ایم ایف سے چھ ارب ڈالر کا قرضہ ملنے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ حکومتِ پاکستان نے یکم جون کو بے نامی جائیدادیں اور اثاثے ظاہر کرنے کے لیے ایمنسٹی اسکیم متعارف کرائی، جس کی معیاد 30 جون کو ختم ہوجائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں