اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

آئی ایم ایف کی جانب سے 700 ملین ڈالر کی منظوری کا اثر پاکستانی روپے پر پڑنے لگا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: آئی ایم ایف کی جانب سے 700 ملین ڈالر کی منظوری کا اثر پاکستانی روپے پر پڑنے لگا ہے، انٹربینک میں ڈالر 2 روپے 8 پیسے سستا ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف کی جانب سے سات سو ملین ڈالر کی منظوری کے بعد پاکستانی روپیہ سستا ہونے لگا، انٹربینک میں ڈالر دو روپے آٹھ پیسے سستا ہو کر 286.06 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق بینکس درآمد کنندگان کو ایل سیز کھولنے کے لیے ڈالر 287.06 پیسے میں فروخت کر رہے ہیں، اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپے سستا ہوا، اور 288 روپے پر فروخت ہو رہا ہے۔

- Advertisement -

ادھر پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بھی زبردست تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے، بنچ مارک ہنڈریڈ انڈیکس پہلی بار 57 ہزار کی حد عبور کر گیا، انڈیکس 420 پوائنٹس اضافے کے ساتھ تاریخ کی بلند ترین سطح 57 ہزار 100 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ پہلی اکتوبر سے اب تک ہنڈریڈ انڈیکس میں 5 ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہو چکا ہے۔

آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول معاہدہ طے پانے پر صدر اسلام آباد چیمبر احسن ظفر بختاوری نے اپنے ردعمل میں کہا کہ آئی ایم ایف مشن کو موجودہ ٹیکس ہدف برقرار رکھنے پر قائل کرنا احسن اقدام ہے، رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ایف بی آر نے ریکارڈ ٹیکس کی وصولی کی۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کامیاب

انھوں نے کہا زراعت اور پراپرٹی پر نئے ٹیکس عائد کرنے کی بجائے اصلاحات کی جائیں، اور حکومت خسارے کے شکار اداروں کی نج کاری پر کام تیز کرے، موجودہ معاشی بحران سے نمٹنے کے لیے بزنس کمیونٹی حکومت کے ساتھ کھڑی ہے، امید ہے اسٹاف لیول معاہدے کے بعد 71 کروڑ ڈالر کی اگلی قسط جلد جاری ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں