ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

پاکستان کے آئی ایم ایف سے مذاکرات مؤخر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان کے آئی ایم ایف سے مذاکرات مؤخر ہوگئے، مذاکرات رواں ماہ کے تیسرے ہفتے میں دوبارہ ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان شروع ہونے والے مذاکرات موخر ہوگئے ہیں۔

آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان مذاکرات رواں ماہ کے تیسرے ہفتے میں دوبارہ ہوں گے۔

باخبر ذرائع نے بتایا کہ حکومت پاکستان کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس کے نفاذ کے بعد مذاکرات کیے جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سیلز ٹیکس عائد کرنے کیلئے آئی ایم ایف کی جانب سے مطالبہ کیا جا رہا ہے جبکہ ٹیکس آمدن بڑھانے کیلئے ٹیکس اقدامات کرنا ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف سے مذاکرات سے پہلے منی بجٹ لانے کا امکان بھی ہے، آئی ایم ایف پٹرولیم لیوی کی شرح سے مطمئن نہیں ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ منی بجٹ کا مقصد آمدن بڑھا کر آئی ایم ایف کو منانا ہے۔

یاد رہے قبل ازیں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کی جانب سے لی گئی پالیسیوں کو سراہا اور ملک کو اپنی حمایت جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں