اتوار, جون 30, 2024
اشتہار

’ایسے پنشنر بھی ہیں جن کی پنشن 16 لاکھ سے زائد ہے‘

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے وفاقی بجٹ 25-2024 میں پنشن کے بوجھ پر تشویش کا اظہار کر دیا۔

ذرائع نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ بجٹ دستاویز کے مطابق پاکستان میں ایسے پنشنر بھی ہیں جن کی پنشن 16 لاکھ سے زائد ہے، آئندہ بجٹ میں 1014 ارب روپے پنشن پر خرچ کیے جائیں گے۔

بجٹ دستاویز کے مطابق پنشن میں 15 فیصد اضافہ ہوگا جس سے 122 ارب روپے اضافی ادا کرنے ہوں گے، 95 ریٹائرڈ افسران کی ماہانہ پنشن 5 لاکھ روپے سے زائد ہے جبکہ 3 ہزار 81 ریٹائرڈ افسران کی ماہانہ پنشن 2 لاکھ روپے سے زیادہ ہے۔

- Advertisement -

گزشتہ روز وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط مانتے ہوئے ادویات پر ٹیکس عائد کیا تھا۔ نزلہ، زکام اور کھانسی کے جوشاندے پر 18 فیصد سیلز ٹیکس عائد ہوگا جبکہ ہربل کی سینکڑوں دواؤں پر بھی 18 فیصد سیلز ٹیکس لگے گا۔

دستاویز میں بتایا گیا کہ مختلف ہربل شربت اور گولیوں پر 18 فیصد سیلز ٹیکس عائد ہوگا۔ ہومیو پیتھک کے تمام شربت اور کریم پر بھی سیلز ٹیکس عائد ہوگا۔ فنانس بل دستاویز کے صفحہ نمبر 77 میں سیلز ٹیکس لگانے کا فیصلہ کیا گیا۔

اس سے قبل خبریں سامنے آئی تھیں کہ آئی ایم ایف کے مطالبے پر ادویات پر 10 سے 18 فیصد تک سیلز ٹیکس لگائے جانے کا امکان ہے۔ وفاقی حکام کا کہنا تھا کہ ادویات کی قیمتوں کو ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ سابق نگران حکومت نے کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں