اشتہار

سستا پیٹرول اسکیم پر آئی ایم ایف کا ردعمل آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے حکومت پاکستان کی پیٹرول پر مجوزہ سبسڈی کی ابتدائی تجویز مسترد کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے حکومت سے پیٹرول سبسڈی کا مکمل پلان طلب کرلیا ہے معاملے پر پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے کے درمیان ورچوئل رابطے میں یہ معاملہ زیر بحث آیا۔

ورچوئل رابطے میں آئی ایم ایف نے حکومت سے پیٹرول سبسڈی پر نظر ثانی شیڈول تیار کرنے پر زور دیا ہے۔

- Advertisement -

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے غریب طبقے کے لئے ٹارگٹڈ سبسڈی دینے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے موٹر سائیکل اور 800 سی سی گاڑی رکھنے والے افراد کے لئے نئی اسکیم متعارف کرائی تھی۔

وزیرمملکت پٹرولیم مصدق ملک نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا تھا کہ موٹرسائیکل والوں کیلئے پٹرول پر 100 روپے سبسڈی دی جائے گی، موٹر سائیکل مالکان کو 21 لیٹر تک ماہانہ سبسڈی دی جائے گی۔

آٹھ سو سی سی سے کم گاڑی پر 30 لیٹر اور اس سے اوپر کے مالکان کو ماہانہ ایک ٹینک بھرانے کی اجازت ہوگی۔

 

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں