جمعہ, مئی 10, 2024
اشتہار

آئی ایم ایف نے عالمی معیشت پر کارکردگی رپورٹ جاری کردی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے عالمی معیشت پر کارکردگی رپورٹ جاری کردی۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف نے عالمی معیشت پر کارکردگی رپورٹ جاری کی جس کے مطابق 2020 میں پاکستان کی شرح نمو منفی اعشاریہ 4 فیصد رہی، پاکستانی معیشت کی شرح ںمو 2021 میں ایک اعشاریہ پانچ فیصد رہے گی۔

آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ 2022 میں پاکستان کا جی ڈی پی 4 فیصد تک پہنچ جائے گا، 2020 میں پاکستان میں مہنگائی کی شرح 10 اعشاریہ 7 فیصد رہی، 2021 میں مہنگائی کی شرح کم ہوکر 8 اعشاریہ 7 فیصد ہوگی، 2022 میں مہنگائی کی شرح مزید کم ہوکر 8 فیصد پر رہے گی۔

- Advertisement -

آئی ایم ایف کی رپورٹ کے مطابق ملک میں رواں مالی سال بیروزگاری کی شرح 5 فیصد تک پہنچ جائے گی جبکہ 2022 میں بیروزگاری کی شرح کم ہوکر 4 اعشاریہ 8 فیصد ہوگی۔

رپورٹ کے مطابق کرنٹ اکاؤنٹ میں مثبت اشاریے کا تسلسل جاری رہے گا، کرنٹ اکاؤنٹ بیلنس جی ڈی پی کا ڈیڑھ فیصد رہے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں