ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

موجودہ حالات میں پاکستان کے ساتھ ہیں، آئی ایم ایف

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : آئی ایم ایف کی نمائندہ ایسٹر پریز نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی امداد اور ریلیف کے لئے موجودہ حالات میں پاکستان کے ساتھ ہیں اور بھرپور امداد فراہم کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف کی نمائندہ ایسڑپریزنے اے آر وائی نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان کے ساتھ رابطے میں ہیں اور سیلاب زدہ علاقوں کی تعمیر نو میں تعاون کریں گے۔

ایسٹر پریز کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیلاب متاثرین اور دیگر مستحق افراد کی بحالی کے لئے ریلیف فراہم کریں گے، ساتھ ہی پاکستان میں پالیسیز کے تسلسل کو یقینی بنایا جائے گا۔

گذشتہ ماہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے دورہ امریکا میں آئی ایم ایف کے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر سے ملاقات ہوئی تھی، جس میں وزیر خزانہ نے آئی ایم ایف عہدیدار کو پاکستان میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات سے آگاہ کیا اور معیشت کو مستحکم، پائیدار اور بحالی کیلیے حکومتی اقدامات کے حوالے سے بریفنگ دی۔

ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر آئی ایم ایف نے معیشت کی بحالی کیلیے پاکستانی حکومت کے اقدامات کی تعریف کی اور آئی ایم ایف کی جانب سے مستقبل میں تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں