اسلام آباد: پاکستان میں آئی ایم ایف کی نمائندہ ایسٹر پیرز نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کا اہم مقصد پاکستان میں پالیسیز پر عمل درآمد کرانا ہے۔
پاکستان میں آئی ایم ایف کی نمائندہ ایسٹر پیرز نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان میں پالیسیز پر عمل درآمد آئی ایم ایف کا اصل مقصد ہے، پاکستان کی نئی حکومت کے ساتھ قلیل مدتی قرض کا دوسرا جائزہ مکمل کرنے کیلئے کام کیلئے پر عزم ہیں۔
ترجمان آئی ایم ایف نے کہا کہ حکومت پاکستان کی درخواست پر آئی ایم ایف حکام مشاورت کرینگے، آئی ایم ایف پاکستان کیساتھ نیا میڈیم ٹرم پروگرام سائن کرنے پر رضا مند ہیں، آئی ایم ایف پاکستان کے معاشی مسائل کا دیرینہ حل چاہتا ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے معاشی مسائل کا دیرینہ حل چاہتے ہیں، آئی ایم ایف چاہتا ہے کہ ترقی کا ثمر ہر پاکستانی شہری تک پہنچے، پاکستان میں ٹیکس کے ذریعے آمدن بڑھائی جائے۔
ترجمان نے بتایا کہ آئی ایم ایف کا ہدف ہے کہ پاکستان میں سرکاری اداروں کی کارکردگی بہتر ہو، آئی ایم ایف چاہتا ہے پاکستان میں سرکاری اداروں کی اصلاحات ہوں۔
ترجمان نے کہا کہ آئی ایم ایف چاہتا کہ پاکستان میں غریب طبقات کو تحفظ ملے، آئی ایم ایف چاہتا ہے کہ پاکستان میں توانائی کی اصلاحات ہوں، آئی ایم ایف چاہتا ہے کہ پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھے اور پاکستان میں روزگار بڑھے۔
اس کے علاوہ پاکستان میں آئی ایم ایف کی نمائندہ ایسٹر پیرز نے بانی پی ٹی آئی کے خط پر ردعمل میں کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے 28 فروری کو خط ملا، آئی ایم ایف معاشی معاملات میں محدود مداخلت کرتا ہے، آئی ایم ایف سیاسی معاملات پر تبصرہ نہیں کرتا۔