پیر, جون 24, 2024
اشتہار

بڑی خبر: آئی ایم ایف نے پاکستان کے فراہم کردہ مالیاتی ڈیٹا پر اطمینان کا اظہار کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: آئی ایم ایف نے پاکستان کے فراہم کردہ مالیاتی ڈیٹا پر اطمینان کا اظہار کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات میں ڈیٹا شیئرنگ کا عمل کامیابی سے ہمکنار ہو گیا ہے، وزارت خزانہ نے جولائی تا ستمبر تک معاشی اعداد و شمار پیش کر دیے، اور آئی ایم ایف نے اس ڈیٹا سے اتفاق کر لیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے مالیاتی خسارہ اور معاشی ترقی کی شرح کے ڈیٹا پر اطمینان کا اظہار کر دیا ہے، ٹیکس آمدن اور نان ٹیکس آمدن کے اعداد و شمار پر بھی مانیٹری فنڈ مطمئن ہو گیا۔

- Advertisement -

وزارت خزانہ کی جانب سے بریفنگ میں بتایا گیا کہ ستمبر 23 میں معیشت کا حجم ایک لاکھ 5 ہزار 817 ارب روپے تک جا پہنچا ہے، اور مالیاتی خسارہ 2525 ارب کے ہدف سے کم کر کے 964 ارب روپے لایا گیا۔

آئی ایم ایف نے سرکاری اداروں کے نقصانات کا جائزہ لینے کے لیے کارکردگی…

جولائی تا ستمبر وفاق نے محض 40 ارب روپے ترقیاتی بجٹ خرچ کیا، اور ٹیکس آمدن میں 25 فی صد اضافے پر آئی ایم ایف نے ایف بی آر کو سراہا، جولائی تا ستمبر ٹیکس آمدن 2042 ارب روپے رہی، اور نان ٹیکس آمدن کی مد میں 453 ارب روپے جمع ہوئے۔

آئی ایم ایف کا نیا مطالبہ، ٹیوب ویل صارفین کے لیے بجٹ سبسڈی ختم کی جائے

ذرائع کے مطابق جولائی تا ستمبر پیٹرولیم لیوی کی مد میں 222 ارب روپے جمع ہونے پر آئی ایم ایف نے اطمینان کا اظہار کیا ہے، اور اکاؤنٹ خسارے محدود کر کے اس میں 2 ارب ڈالر کمی کی کوششوں کی تعریف کی ہے۔

Comments

اہم ترین

شعیب نظامی
شعیب نظامی
Shoaib Nizami reports Finance, Fedeal Board of Revenue, Planning , Public Accounts, Banking, Capital Market, SECP, IMF, World Bank, Asian Development Bank, FATF updates for ARY News

مزید خبریں