اسلام آباد : چیئرمین ایف بی آر زبیر ٹوانہ کا کہنا ہے کہ بجٹ میں ریلیف دینا چاہتے تھے لیکن آئی ایم ایف نےایک نہ مانی۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائےخزانہ کااجلاس ہوا، جس میں چیئرمین ایف بی آر زبیر ٹوانہ نے بتایا کہ بجٹ میں ریلیف دیناچاہتےتھے لیکن آئی ایم ایف نےایک نہ مانی۔
زبیر ٹوانہ کا کہنا تھا کہ تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دینے پر آئی ایم ایف نہیں مانا، آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات میں اعتماد کی کمی رہی، اصلاحات بروقت نہ ہونے پر آئی ایم ایف ہم پراعتبارنہیں کرتا۔
انھوں نے مزید بتایا کہ بجلی کےبلوں پر ٹیکس بڑھانا نہیں چاہتےتھے، بجلی کےبلوں پرٹیکس بڑھانےکیلئے آئی ایم ایف کادباؤتھا۔