جمعہ, اپریل 4, 2025
اشتہار

وفاقی بجٹ کی تیاری ، مشاورت کیلئے آئی ایم ایف کا وفد آج پاکستان پہنچے گا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : آئندہ مالی سال 26-2025 کے بجٹ پر مشاورت کے لئے آئی ایم ایف کا ایک اور وفد آج پاکستان پہنچے گا۔

تفصیلات کے مطابق آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری شہباز حکومت کیلئے ایک چیلنج ہوگی، جس کیلئے آئی ایم ایف ٹیم آج پاکستان پہنچے گی، وفد میں تکنیکی ماہرین شامل ہیں۔

دورے کے دوران نئے مالی سال 26-2025 کے بجٹ پر مشاورت کی جائے گی اور نئے مالی سال کے بجٹ اہداف کا تعین کیا جائے گا۔

وفد آئندہ ٹیکس، ریونیو اقدامات اور اخراجات پر کنٹرول سے متعلق بات چیت کرے گا جبکہ ترقیاتی اخراجات کے بجٹ سے متعلق پاکستانی حکام کے ساتھ مذاکرات ہوں گے۔

مزید پڑھیں : نئے مالی سال کا بجٹ آئی ایم ایف سے مشاورت کے بعد پیش کیا جائےگا

آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پارلیمنٹ میں پیش کیے جانے کا امکان ہے، جسے حتمی شکل دینے کیلئے آئی ایم ایف ٹیم پاکستانی حکام سے ملکر تجاویز تیار کرے گی۔

ذرائع نے کہا کہ نئے مالی سال کے بجٹ پر آئی ایم ایف کے ساتھ ورچوئل بات چیت بھی جاری رہے گی۔

وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف معاہدے کے تحت سفارشات کی منظوری ایگزیکٹو بورڈ مئی کے آخر یا جون میں دےگا، اس وقت تک بجٹ تیار ہو چکا ہوگا، اگر پاکستان نے معاہدے پر عمل درآمد نہ کیا تو موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے قرض نہیں ملےگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں