اسلام آباد : آئی ایم ایف مشن 11 نومبر کو پاکستان کا دورہ کرے گا، اس دوران آئی ایم ایف سے موسمیاتی تبدیلی کے لیے نئے رعایتی قرضے پر مذاکرات ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کی آئی ایم ایف سے ایک ارب ڈالر اضافی رعایتی قرض لینے کی تیاریاں جاری ہے۔
آئی ایم ایف مشن نیتھن پورٹرکی سربراہی میں 11 سے 15نومبرتک پاکستان آئے گا، ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف سے موسمیاتی تبدیلی کے لیے نئے رعایتی قرضے پر مذاکرات ہوں گے۔
پاکستان نے گزشتہ ماہ آئی ایم ایف کو کلائمیٹ فنانسنگ کی درخواست دی تھی، کلائمیٹ فنانسنگ کیلئے حکومت معیشت کا 1 فیصد موسمیاتی تبدیلی پرخرچ کرے گی۔
آئی ایم ایف کیساتھ موسمیاتی تبدیلی کے لیے صوبائی بجٹ پربھی بات ہوگی، آئی ایم ایف کیساتھ موجودہ قرض پروگرام پر ابتدائی جائزہ اور بریفنگ کا امکان ہے۔
آئی ایم ایف سے جولائی تا ستمبر ٹیکس آمدن اورشارٹ فال پر بات ہوسکتی ہے جبکہ صوبوں کےجولائی تا ستمبر سر پلس بجٹ اور وفاق کے مالیاتی خسارےپربریفنگ کا بھی امکان ہے۔
آئی ایم ایف سے صوبوں میں زرعی آمدن بڑھانے کیلئے سیشن کا امکان ہے۔