ہفتہ, مئی 17, 2025
اشتہار

بجٹ سے قبل آئی ایم ایف کا بڑا مطالبہ سامنے آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ ( آئی ایم ایف) نے وفاقی ترقیاتی بجٹ سے صوبائی منصوبوں کی فنڈنگ مرحلہ وار ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف وفد کے آئندہ بجٹ اخراجات پر صوبوں سے ورچوئل مذاکرات ہوئے، صوبائی حکومتوں نے آئندہ بجٹ کے اخراجات پر سیشنز میں شرکت کی۔

انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ نے مطالبہ کیا وفاقی ترقیاتی بجٹ سے صوبائی منصوبوں کی فنڈنگ مرحلہ وارختم کی جائے اور صوبے اپنے بجٹ سے ترقیاتی منصوبوں کی فنڈنگ کریں۔

ذرائع نے بتایا کہ یکم جولائی سے زرعی آمدن پر انکم ٹیکس اور ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈ خود اکٹھے کرنے کا مطالبہ کردیا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ صوبوں کو ترقیاتی منصوبوں پر اخراجات کیلئے وفاق پر انحصار ختم کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

نئے بجٹ کے ساتھ سالانہ 6 لاکھ روپے سے زائد زرعی آمدن پر انکم ٹیکس جمع کرنے پر چھوٹ نہیں ہوگی۔

ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کیلئے آئی ایم ایف نے وفاق اور صوبوں کی معاشی کارکردگی سے اظہار اطمینان کیا جبکہ آئی ایم ایف مطالبے پر صوبوں نے آئندہ مالی سال سرپلس کی یقین دہانی کرائی۔

آئی ایم ایف وفد بجٹ پر مذاکرات کیلئے کل پہنچ جائے گا، جس کا شیڈول طے پاگیا، وفد وزارت خزانہ، پلاننگ کمیشن، ایف بی آر اور اسٹیٹ بینک حکام سے ملاقات کرے گا۔

اہم ترین

شعیب نظامی
شعیب نظامی
Shoaib Nizami reports Finance, Fedeal Board of Revenue, Planning , Public Accounts, Banking, Capital Market, SECP, IMF, World Bank, Asian Development Bank, FATF updates for ARY News

مزید خبریں