اسلام آباد : آئی ایم ایف کی شرط پر لیوی ٹارگٹ حاصل کرنے کیلئے پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی 60 روپے کرنے کی تجویز سامنے آگئی۔
تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف کی شرط پر لیوی ٹارگٹ حاصل کرنے کیلئے پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی ( پی ڈی ایل) شرح بڑھانے کی تجویز دے دی گئی۔
پی ڈی ایل بڑھانے کیلئے پارلیمنٹ سے اختیارات وفاقی کابینہ کو منتقل کرنے کی تجویز مؤخر کردی گئی اور آئندہ مالی سال فنانس بل میں پی ڈی ایل بڑھانے کیلئے وفاقی کابینہ کو اختیارات دینے کی تجویز دی۔
آئندہ مالی سال فنانس بل میں پی ڈی ایل کو 50 روپے سے بڑھا کر 60 روپے کرنے کی تجویز سامنے آئی، فنانس بل میں لیوی بڑھانے کیلئے پارلیمنٹ سے اختیارات وفاقی کابینہ کو منتقل کرنے کی تجویز ہے۔
فنانس بل کے مطابق بل منظوری سےوفاقی کابینہ پٹرولیم مصنوعات پرپی ڈی ایل 60روپےتک بڑھا سکے گی، آئندہ مالی سال کےلئے پی ڈی ایل کا ٹارگٹ 869 ارب روپے ہے۔
وزیرمملکت خزانہ عائشہ غوث پاشا نے واضح کیا کہ ابھی پٹرولیم مصنوعات پر پی ڈی ایل نہیں بڑھا رہے۔