ہفتہ, اکتوبر 12, 2024
اشتہار

آئی ایم ایف کے نئے مطالبات : پاکستان کے لئے خطرے کی گھنٹی بج گئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : آئی ایم ایف کے نئے مطالبات کے بعد امریکی نیوز ایجنسی بلومبرگ کی رپورٹ میں پاکستان کے لئے خطرے کی گھنٹی بج گئی۔

تفصیلات کے مطابق امریکی نیوز ایجنسی بلومبرگ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف کے نئے مطالبات پاکستان میں چین کی بڑھتی سرمایہ کاری روک سکتے ہیں۔

بلومبرگ کا کہنا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے کے مطالبہ میں کہا گیا ہے کہ کوئی انڈسٹریل زون بنانے کیلئے مراعات اور سبسڈی نہیں دی جانی چاہیئے، اس مطالبے سےچین کی انڈسٹریز پاکستان میں لانے کی کوشش کو نقصان پہنچے گا۔

- Advertisement -

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مطالبے کے بعد پاکستان کی حکومت ٹیکسوں پر مراعات اور سبسڈی نہیں دے سکے گی۔

امریکی نیوز ایجنسی نے مزید بتایا کہ مطالبے میں تمام انویسٹرز کو یکساں سازگار ماحول دینے کا کہا گیا ہے۔

پاکستان نے چین کے ساتھ مل کر ملک میں تقریباً نو نئے اسپشل اقتصادی زون بنانے کا اعلان کیا تھا اور آئی ایم ایف معاہدے کے بعد پاکستان چینی سرمایہ کاروں کے ساتھ سو سے زائد انڈسٹریز لگانا چاہتا ہے۔

پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں