تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

آئی ایم ایف کا پاکستان پر بجلی مہنگی کرنے کیلیے دباؤ

آئی ایم ایف نے پاکستان کو قرض دینے کے لیے سخت شرائط عائد کردی ہیں اور بجلی کے نرخ میں اضافے کیلیے دباؤ بڑھا دیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان تاریخ کے سخت ترین مذاکرات جاری ہیں اور آئی ایم ایف نے پاکستان کو قرض دینے کیلیے سخت شرائط عائد کر دی ہیں۔ پاکستان میں جاری مذاکرات میں فریقین میں سرکلر ڈیٹ اور توانائی کے نقصانات پر مذاکرات میں تناؤ ہے جب کہ آئی ایم ایف نے حکومت پر بجلی کے نرخ بڑھانے سمیت سرکلر ڈیٹ کم کرنے سے متعلق روڈ میپ مانگ لیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات کے دوران حکومت پاکستان نے 300 یونٹس تک بجلی بلوں میں ریلیف کی درخواست کی ہے تاہم آئی ایم ایف نے سبسڈیز کو صرف 100 یونٹ تک رکھنے کا مطالبہ کیا ہے جب کہ توانائی کے سالانہ 1600 ارب روپے نقصان کو یکم جولائی 2023 سے مکمل ختم کرنے کی ڈیڈ لائن بھی دے دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف کا مزید ٹیکس کا مطالبہ، ماہر معاشیات نے خطرے کی گھنٹی بجادی

ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات میں آئی ایم ایف نے بجلی کے نقصانات کم کرنے کے لیے مربوط پالیسی طلب کرلی ہے۔ حکومت کو بجلی کے نقصانات کم کرنے کے اقدامات پر عمل درآمد یقینی بنانا ہوگا۔ توانائی کا سرکلر ڈیٹ مرحلہ وار ختم کرنا ہوگا۔

Comments

- Advertisement -