جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

آئی ایم ایف کی تیسری قسط، وزارت خزانہ نے سخت اقدامات کی خبر کی تردید کردی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزارت خزانہ نے آئی ایم ایف کی جانب سے تیسری قسط سے قبل سخت اقدامات کی خبروں کی تردید کردی۔

تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ نے آئی ایم ایف کی تیسری قسط سے متعلق شائع ہونے والی خبر کو گمراہ کن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سہ ماہی جائزہ میں بعض اوقات مقررہ مدت سے چند دن زیادہ بھی لگتے ہیں۔

ترجمان وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ چند دن زیادہ ہوجانے کو کبھی بھی غیرمعمولی نہیں سمجھنا چاہئے، دوسرا، تیسرا سہ ماہی جائزہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ بورڈ کے سامنے رکھا جائے گا۔

وزارت خزانہ کے مطابق دونوں سہ ماہی جائزے کو شیڈول کے مطابق الگ الگ رکھا جائے گا، چین پاکستان کا آئرن بردار ہے، چینی قرضوں کے رول اوور، ری فنانسنگ پر کوئی خدشات نہیں ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان اور آئی ایم ایف مشن کے مذاکرات کا اعلامیہ جاری

ترجمان وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے واضح کیا ہے کہ ان کی ٹیم اور پاکستان میں تعمیری گفتگو ہوئی ہے، آئی ایم ایف نے پاکستان کی اقتصادی اصلاحات، مضبوط پالیسی کا اعتراف کیا۔

وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف نے واضح کہا ہے کہ پاکستان نے دسمبر تک کے لیے اہداف حاصل کیے ہیں، پاکستان کی جانب سے ڈھانچہ جاتی معیارات کو بھی برقرار رکھا گیا ہے۔

ترجمان وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف کی معاونت سے اصلاحات پروگرام درست سمت میں گامزن ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل پاکستان اور آئی ایم ایف مشن کے مذاکرات کا اعلامیہ جاری کیا گیا تھا جس میں بتایا گیا تھا کہ دسمبر تک کے تمام اہداف حاصل کرلیے گئے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں