دبئی: ون ڈے سیریز میں آسٹریلیا کے ہاتھوں وائٹ واش کو پاکستان ٹیم کے قائم مقام کپتان عماد وسیم نے ایک بڑی شکست قرار دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا نے پاکستان کو ون ڈے سیریز میں وائٹ واش کردیا، حارث سہیل کی 130 رنز کی اننگز بھی پاکستان کو پانچویں ون ڈے میچ میں شکست سے نہ بچاسکی۔
پاکستان ٹیم کے قائم مقام کپتان کا کہنا تھا کہ یہ ایک بڑی شکست ہے ہمیں اپنے پیروں پر کھڑا ہونا ہے، تاکہ مستقبل میں فتح سمیٹ سکیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پچاس اوور کی کرکٹ کیسے کھیلتے ہیں ہمیں اس بارے میں سوچنا پڑے گا، تمام کھلاڑیوں کو کارکردگی دکھانا ہوگی۔
خیال رہے کہ گذشتہ روز آسٹریلیا نے پاکستان کو پانچویں ون ڈے میچ میں بھی 20 رنز سے شکست دے کر وائٹ واش کردیا، 328 رنز کے تعاقب میں قومی ٹیم 7 وکٹوں کے نقصان پر 307 رنز ہی بناسکی، جیسن بینڈروف نے تین وکٹیں حاصل کیں۔
ون ڈے سیریز، آسٹریلیا نے پاکستان کو وائٹ واش کردیا
واضح رہے کہ آسٹریلیا ون ڈے سیریز پہلے ہی اپنے نام کرچکا تھا، کینگروز کو سیریز میں 4-0 کی برتری حاصل تھی، تاہم آج پاکستان کو وائٹ واش کا مزہ چکھنا پڑا۔