پیر, جون 17, 2024
اشتہار

عماد وسیم نے دوسرے ٹی 20 میں انگلینڈ سے شکست کی وجہ بتا دی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم نے گزشتہ روز برمنگھم میں دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں انگلینڈ سے 23 رنز کی شکست کے اسباب سے پردہ اٹھا دیا۔

عماد وسیم نے میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جیت صرف باتوں سے نہیں ہوگی بلکہ اس کے لیے اچھا کھیل کے بھی دکھانا ہوگا۔ جس مزاج سے کھیلنا چاہیے وہ پوری طرح نظرنہیں آ رہا۔ شروع ہی سےحریف پر دباؤ ڈالنا ہوگا۔

عماد وسیم نے کہا کہ ہم نے پریشر ڈالا بھی لیکن ہماری بیٹنگ میں ابتدائی وکٹیں جلدی گر گئیں۔

- Advertisement -

آل راؤنڈر نے کہا کہ میں نے اور افتخار نے لمبی پارٹنر شپ کرنے کی کوشش کی مگر کامیاب نہ ہو سکے۔ اگر ہم وکٹ پر رک جاتے تو یہ میچ ہم جیت سکتے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ کبھی کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ پلان بدلنا پڑتا ہے اور بولر کو استعمال کرنا پڑتا ہے۔ جیسے جیسے ورلڈ کپ کے قریب جائیں گے، چیزوں کو مزید بہتر کرتے جائیں گے۔

عماد وسیم نے کہا کہ میں نئی بال کے ساتھ بھی گیند کر سکتا ہوں۔ محمد عامر، شاہین کے ساتھ میرا بھی ریکارڈ نئی بال کیساتھ اچھا ہے، تاہم جہاں میرا کپتان کہے گا میں وہیں بولنگ کروں گا۔

آل راؤنڈر نے مزید کہا کہ مجھے اس سے فرق نہیں پڑتا کہ میں شروع میں بولنگ کرتا ہوں یا درمیان میں، بلکہ میری ہمیشہ یہی کوشش ہوتی ہے کہ اچھی بولنگ کروں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز برمنگھم میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلینڈ نے 23 رنز سے فتح حاصل کر کے چار میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی۔

اس میچ میں عماد وسیم نے پہلے 19 رنز کے عوض 2 وکٹیں حاصل کیں، اس کے بعد بیٹنگ میں 13 گیندوں پر 22 رنز جوڑے۔

Comments

اہم ترین

زاہد نور
زاہد نور
زاہد نور اے آر وائے نیوز کے ساتھ مانچسٹر سے بطور نمائندہ خصوصی منسلک ہیں

مزید خبریں