بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

بیٹی کی رخصتی کے بعد دلہن کے باپ پر قیامت ٹوٹ پڑی

اشتہار

حیرت انگیز

کویت : مصر میں المنیا گورنری میں ایک شادی کی تقریب اچانک ماتم میں تبدیل ہوگئی، رخصتی کے فوری بعد 20سالہ دلہن کے والد پر قیامت ٹوٹ پڑی۔

مصر میں شادی کے دوران رخصتی کے چند گھنٹے بعد دلہن دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئی جس سے جشن ماتم میں تبدیل ہوگیا، ہر آنکھ اشکبار ہوگئی۔

تفصیلات کےمطابق منیا گورنری کی سیکیورٹی سروسز کو ایک رپورٹ موصول ہوئی جس میں بتایا گیا تھا کہ المنیا کے وسط میں واقع گاؤں ریدا میں ایک لڑکی اپنے گھر کے اندر دم توڑ گئی ہے۔

فورسز نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر 20 سالہ خاتون جسے اپنی شادی کے چند گھنٹے بعد اچانک دل کا دورہ پڑا تھا کی موت کی تصدیق کی۔

تحقیقات کے دوران دلہن کے والد نے تصدیق کی کہ ان کی بیٹی کسی پرانی بیماری یا کسی اور قسم کی بیماری میں مبتلا نہیں تھی اور وہ شادی سے پہلے اپنی معمول کی زندگی گذار رہی تھی۔

متوفیہ کے والد نے وضاحت کی کہ وہ اپنی شادی سے بہت خوش تھی اور اس نے کسی قسم کی پریشانی یا کا کبھی اظہار نہیں کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں