اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

سعودی عرب : مفرور غیرملکی ملازمین سے متعلق اہم فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے مفرور گھریلو ملازماؤں کو پناہ دینے اور ملازمتیں فراہم کرنے والی جنرل سروسز ایجنسی کے خلاف تادیبی کارروائی کی ہے۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق دارالحکومت ریاض میں ایک سروس ایجنسی نے مختلف ممالک کی مفرور ملازماؤں کی رہائش کا انتظام کیا ہوا تھا اور وہ انہیں اپنے طور پر ملازمتیں بھی فراہم کررہی تھی اور یہ کام لائسنس کے بغیر کیا جا رہا تھا۔

وزارت افرادی قوت کا کہنا ہے کہ ایجنسی اپنے ہاں دو غیرملکی کارکنان کو بھی تعینات کیے ہوئے تھی ان سے ایسا کام لیا جا رہا تھا جس کے وہ مجاز نہیں تھے۔

مفرور ملازماؤں کو حراست میں لے کر حفاظتی مرکز بھیج دیا گیا، غیرملکی کارکنان کو متعلقہ سرکاری ادارے کے حوالے کیا گیا ہے۔

وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے کہا ہے کہ ریکروٹنگ ایجنسیوں یا کمپنیوں سے کوئی شکایت ہو یا ان کی کارکردگی پر اعتراض کی صورت میں شکایت دفتر سے رجوع کیا جائے۔

وزارت کے ماتحت "مساند” پلیٹ فارم کے علاوہ لیبر سروس فراہم کرنے والی کسی بھی ایجنسی یا کمپنی سے کوئی معاملہ نہ کیا جائے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں