تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

عمان میں رہائش پذیر تارکین وطن کو بڑی سہولت مل گئی

مسقط: عمان سے بنگلہ دیش واپس جانے والے سینکڑوں بنگلہ دیشی مزدوروں نے بڑا فیصلہ کیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق عمان کی جانب سے رضاکارانہ اپنے وطن واپس جانے والے تارکین وطن کے لئے اہم اعلان کیا ہے کہ وہ تارکین وطن جو مسقط میں رہائش پزیر ہے انہیں بغیر کسی جرمانے اور دیگر ادائیگی کے بغیر ان کے وطن واپس جانے کی اجازت ہے۔

عمان کی جانب سے اس اعلان کے ساتھ سینکڑوں بنگلہ دیشی مزدور اپنے سفارت خانے کے سامنے جمع ہوگئے، مسقط میں بنگلہ دیش کے سفارتخانے کے ایک اہلکار سے جب سفارت خانے کے باہر کی صورتحال کے بارے میں استفسار کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ ہم ان کی دستاویزات پر کارروائی کر رہے ہیں تاکہ وہ ملک چھوڑ سکیں۔

اس سے قبل عمانی میڈیا کے مطابق وزیر صحت احمد السعیدی نے سپریم کمیٹی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا کہ سلطنت نے ہمسایہ ممالک کے ساتھ کورونا احتیاطی تدابیر کے ساتھ متصل بری سرحدیں کھول دی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  عمان نے سرحدیں کھول دیں، آمد و رفت کی اجازت

انہوں نے کہا کہ عمانی شہریوں اور رہائشی اجازت نامے کے حامل افراد ان بری راستوں کا استعمال کرتے ہوئے آمد و رفت کر سکتے ہیں، وزیر صحت نے واضح کیا کہ کورونا ایس او پیز کے ساتھ ہی شہریوں کو سلطنت سے باہر جانے اور واپس آنے کی اجازت ہوگی۔

Comments

- Advertisement -