تازہ ترین

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

سعودی عرب : غیر قانونی تارکین وطن کیخلاف سخت کارروائی

قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے الافلاج کمشنری میں غیرقانونی طور پر مقیم افراد کو نقل و حمل کی سہولت فراہم کرنے والے غیرملکی کو گرفتار کرلیا۔

سعودی ویب سائٹ کے مطابق الافلاج کمشنری کی چیک پوائنٹ پر تعینات سیکیورٹی اہلکاروں نے ایک گاڑی کو روکا جسے عرب ملک سے تعلق رکھنے والا غیر ملکی چلا رہا تھا، گاڑی میں اس کے دیگر ہم وطن بھی سوارتھے۔

تفتیش پر معلوم ہوا کہ عرب باشندہ اپنی گاڑی کے ذریعے غیر قانونی تارکین کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کررہا تھا، جس پر اسے اور غیر قانونی تارکین کو گرفتار کرلیا گیا۔

الافلاج چیک پوائنٹ پر موجود اہلکار کا کہنا ہے کہ گرفتار کیے جانے والے عرب شہری کے خلاف کارروائی مکمل کرکے اسے متعلقہ ادارے کے حوالے کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں غیر قانونی تارکین وطن کو سفری، رہائشی یا ملازمت کی سہولت فراہم کرناقانوناً جرم ہے اور اس پر سخت اور مختلف سزائیں مقرر ہیں۔

اس حوالے سے محکمہ امن عامہ نے خبردار کیا ہوا ہے کہ جو شخص بھی غیر قانونی تارکین کو سعودی عرب میں داخل ہونے کی سہولت فراہم کرے گا اسے 15 برس قید اور 10 لاکھ ریال جرمانے کی سزا ہوگی۔

جبکہ غیر قانونی طریقے سے مملکت میں داخل ہونے والوں کو مختلف سہولتیں فراہم کرنے کی صورت میں گاڑی  اور رہائش کے لیے استعمال ہونے والا مکان بھی ضبط کرلیا جائے گا اور خلاف ورزی کے ذمہ دار کی مقامی میڈیا میں تشہیر بھی ہوگی۔

Comments

- Advertisement -