لاہور: سول ایوی ایشن کی جانب سے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر بیرون ملک جانے والے مسافروں کے لیے ڈومیسٹک لاؤنج سے آپریشن کا آغاز کردیا، مسافروں کو امیگریشن کی سہولت بھی فراہم کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر بیرون ملک جانے والے مسافروں کی سہولت کے لیے ڈومیسٹک لاؤنج میں ہی امیگریشن سمیت تمام سہولیات فراہم کردیں۔
سی اے اے کا کہنا ہے کہ ڈومیسٹک روانگی لاؤنج سے انٹرنیشنل پروازوں کی روانگی بھی شروع کردی گئی۔
ترجمان سی اے اے کے مطابق ڈومیسٹک لاؤنج سے 775 بین الاقوامی مسافروں کو بھیجا گیا، اقدام سے رش کے اوقات میں بین الاقوامی سائیڈ پر دباؤ کم ہوگا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک بریفنگ ایریا کے درمیان سلائیڈنگ ڈور نصب کیا گیا ہے، ڈومیسٹک روانگی میں سسٹم کے ساتھ 6 امیگریشن کاؤنٹر قائم کیے گئے ہیں۔