اسلام آباد : بیرون ملک پوسٹ افسران کیلئے ڈپلومیٹک اسٹیٹس مانگ لیا گیا تاہم وزارت خارجہ پاسپورٹ آفس کے افسران کو اسٹیٹس دینے سے گریزاں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق امیگریشن پاسپورٹ آفس نے بیرون ملک پوسٹ افسران کیلئے ڈپلومیٹک اسٹیٹس مانگ لیا ، اس سلسلے میں وزارت خارجہ کو خط لکھ دیا گیا ہے۔
خط میں کہا ہے کہ افسران بیرون ملک پاکستانیوں کو پاسپورٹ ودیگردستاویزات فراہم کرتے ہیں ، پاسپورٹ رول 2021 کے مطابق گزٹ افسران ڈپلومیٹک پاسپورٹ کےاہل ہیں۔
- Advertisement -
ذرائع نے بتایا کہ وزارت خارجہ پاسپورٹ آفس کے افسران کو اسٹیٹس دینےسے گریزاں ہیں ، افسران کو اسٹیٹس دینے سے وزارت خارجہ کی بیرون ملک سیٹیں کم ہو جائیں گی۔