ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

‘یکساں نصاب تعلیم کا نفاذ حکومت کی بڑی کامیابی ہے’

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعظم عمران خان نے یکساں نصاب تعلیم کو حکومت کی بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یکساں نصاب تعلیم کا نفاذکسی انقلاب سےکم نہیں ہے۔

ریڈیو اسکول اور ایجوکیشن پورٹل کے آغاز پر وزیراعظم عمران خان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یکساں نصاب تعلیم موجودہ حکومت کی بڑی کامیابی ہے، یکساں نصاب تعلیم سےہمیں ایک قوم بننےمیں مددملےگی۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ٹیچرز کو آن لائن تربیت دیں گےتو اچھا اقدام ہوگا کیونکہ دوردراز علاقوں میں سائنس وغیرہ کے ٹیچرز نہیں ملتے اس لیے آن لائن تربیت دینگےتوبچوں کےمستقبل کے لیے اچھا ہوگا۔

وزیراعظم نے کہا کہ عوام کی آواز سننا ان کی شکایت کا ازالہ کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے، کم تعلیم یافتہ والدین کو فاصلاتی نظام تعلیم سمجھنےمیں مشکل ہوتی ہے لیکن دوردرازعلاقوں میں فاصلاتی نظام تعلیم انتہائی بہترین راستہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یکساں نظام تعلیم کے لیےحکومت ہر ممکن اقدامات اٹھارہی ہے، یکساں نصاب تعلیم کانفاذکسی انقلاب سےکم نہیں ہے یکساں نصاب تعلیم نہ ہونےکی وجہ سےمشکلات ہورہی تھیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں