بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

سپریم کورٹ میں پیر سے اہم مقدمات کی سماعت ہوگی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان میں تین اہم مقدمات کی سماعت پیر سے کو ہوگی جن میں اسحاق ڈار کی عدم پیشی اور  آصف علی زرداری کے کیسز شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈارکی عدم پیشی، آصف زرداری کے اثاثوں اور نقیب اللہ قتل کیس سمیت اہم کیسز کی سماعت پیرسے ہوگی جس کے لیے سپریم کورٹ میں تاریخیں مقررکردی گئیں۔

اسحاق ڈار کی عدالت میں عدم پیشی کا کیس پیر کے روز چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ سنے گا جس کے لیے ڈائریکٹر انٹرپول فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) سمیت دیگر حکام کو نوٹس جاری کردیے گئے۔

مزید پڑھیں: برطانوی حکومت نے اسحاق ڈارکو ڈی پورٹ کرنے کی پٹیشن مسترد کر دی

آصف زرداری کی جائیدادسےمتعلق کیس چوبیس ستمبر کو سماعت کے لئے مقررکیا گیا، سپریم کورٹ نےسابق صدر سے دس سال کےاثاثوں کی تفصیل مانگی تھی مگر انھوں نے اس کے خلاف درخواست دایر کردی۔ اسی طرح جعلی اکاؤنٹس کیس میں گرفتار انورمجید کے لیے میڈیکل بورڈکا کیس بھی چوبیس ستمبرکوہی سنا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: آصف زرداری کا دس سالہ اثاثوں کی تفصیل دینے سے انکار، سپریم کورٹ میں نظرثانی درخواست دائر

دہری شہریت سےمتعلق ازخودنوٹس کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ چوبیس ستمبرکوکرےگا، پٹرول، گیس، بجلی کے بلز میں غیرمناسب ٹیکس کی وصولی کا مقدمہ چیف جسٹس کی سربراہی میں عدالتی بینچ اٹھائیس ستمبرکوسنے گا، اس ضمن میں متعلقہ حکام کو نوٹس جاری کردئیے گئے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں