اشتہار

موبائل فونز درآمدات: 5 ماہ کے دوران نمایاں کمی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : ملک میں موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر66 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جولائی تا نومبر2022 موبائل فونز کی درآمدات کا حجم 291 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 66 فیصد کم ہے۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں موبائل فونز کی درآمدات کاحجم 857 ملین ڈالرریکارڈ کیا گیا تھا۔ نومبر میں موبائل فونز کی درآمدات پر65ملین ڈالرکا زرمبادلہ صرف ہوا جوگزشتہ سال نومبر کے مقابلہ میں 70فیصد کم ہے۔

- Advertisement -

گزشتہ سال نومبر میں موبائل فونز کی درآمدات کا حجم 212ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا، اعداد و شمار کے مطابق اکتوبر کے مقابلہ میں نومبرمیں موبائل فونز کی درآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر دو فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ اکتوبرمیں موبائل فونز کی درآمدات پر66 ملین ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا جو نومبر میں کم ہوکر65ملین ڈالر ہوگیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں