تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

سعودی ایئرلائن کا مسافروں کے لئے اہم اعلان

ریاض : سعودی ایئرلائن نے مسافروں کیلئے بڑی رعایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسافر پرواز سے دو گھنٹے قبل خریدے ٹکٹ کی تاریخ اور وقت تبدیل کرواسکتے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مسافروں کو یہ زبردست سہولت دینے کا اعلان سعودی عربیین ایئرلائن (السعودیہ) نے کیا، ایئرلائن کا کہنا ہے کہ اگر مسافر پرواز سے دو گھنٹے قبل بھی اپنے ٹکٹ کی تاریخ اور وقت تبدیل کروانا چاہیں تو کرواسکتے ہیں۔

السعودیہ نے سعودی شہریوں کو یاد دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ وہ 31 مارچ 2021 سے سفری ایس او پیز کی پابندی کے ساتھ سعودی عرب سے باہر آ جا سکتے ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل کسی بھی ایئرلائن کی جانب سے مسافروں کو ایسی سہولت نہیں دی گئی کیونکہ پرواز سے دو گھنٹے قبل ایئرپورٹ کے اندورنی ہال میں پہنچنا ہوتا ہے جہاں کچھ دیر بعد ہی چیکنگ شروع ہوجاتی ہے اسی لیے ٹکٹ کی تاریخ اور وقت تبدیل وقت تبدیل کی جاتی تھی۔

Comments

- Advertisement -