تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

متحدہ عرب امارات کا سیاحوں کے لیے اہم اعلان

یو اے ای آنیوالے مکمل ویکسینیٹڈ سیاحوں کو منفی پی سی آر ٹیسٹ کی ضرورت نہیں دیگر کو منظور شدہ کلینک کا پی سی آر ٹیسٹ سرٹیفکیٹ دینا ہوگا۔

ابوظہبی کی اتحاد ایئرویز کی ویب سائٹ پر جاری معلومات کے مطابق یو اے ای کے دارالحکومت آنیوالے مکمل ویسکین شدہ سیاحوں کو منفی پی ایس آر ٹیسٹ کرانے کی ضرورت نہیں ہوگی تاہم نان ویکسینیٹڈ سیاحوں کو کسی منظور شدہ کلینک سے پرواز سے 48 گھنٹے قبل کا پی سی آر ٹیسٹ دینا ہوگا یا اس کے اندر کی تاریخ والے کیو آڑ کوڈ کے ساتھ 30 دن کے اندر کووڈ 19 ریکوری سرٹیفکیٹ پیش کرنا ہوگا۔

اس کے علاوہ سیاحوں کو ابوظہبی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچنے پر ایک ٹیسٹ دینا ہوگا جس سے 16 سال سے کم عمر بجے مستثنیٰ ہیں۔

یہ اعلان یو اے ای کی نیشنل اتھارٹی برائے ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر منیجمنٹ (این سی ای ایم اے) کی جانب سے کووڈ 19 سیفٹی پروٹوکول میں نرمی کے تناظر میں سامنے آیا ہے جس میں ویکسینیٹڈ رہائشیوں کے لیے پی سی آر ٹیسٹ کی ضرورت کو ختم کرنا اور لوگوں کو باہر ماسک پہننے یا نہ پہننے کا اختیار دینے سے متعلق ہے۔

دبئی کی فلیگ شپ کیریئر ایمریٹس نے بھی اپنی ویب سائٹ پر کہا ہے ک دبئی جانے والے سیاحوں کو یا تو کووڈ 19 ویکسینشین سرٹیفکیٹ یا منفی پی سی آر ٹیسٹ جو 48 گھنٹے سے زیادہ کا نہ ہو وہ جمع کرانے کے لیے درست تصور کیا جائیگا۔

اس کی وضاحت کرتے ہوئے دنیا کے سب سے بڑے بین الاقوامی کیریئر نے کہا کہ ویکسینیشن کے درست سرٹیفکیٹ سے یہ ثابت ہونا چاہیے کہ مسافر کو مکمل طور پر عالمی ادارہ صحت یا یو اے ای کی منظور شدہ ویکسین لگی ہو اور اسمیں کیو آر کوڈ بھی شامل ہو جب کہ وہ سیاح جو مکمل ویکسین شدہ نہیں ہیں ان کے لیے بھی کووڈ 19 پی سی آر ٹیسٹ سرٹیفکیٹ میں بھی کیو آر کوڈ ہونا چاہیے اور ٹیسٹ بھی کسی منظور شدہ ہیلتھ سروس کا ہونا چاہیے۔

اس حوالے سے ایمریٹس کا مزید کہنا ہے کہ اگر درخواست کی گئی تو سیاحوں کو دبئی پہنچنے پر پی سی آر ٹیسٹ کرانا پڑے گا اور منفی نتیجہ آنے تک خود کو قرنطینہ میں رکھنا ہوا اور اگر مسافر کا ٹیسٹ مثبت آیا تو اسے مقامی ہیلتھ اتھارٹی کی جاری کردہ ہدایت پر عمل کرنا ہوگا۔

دبئی کے فلیگ شپ کیریئر نے کہاکہ پرنٹ شدہ یا ڈیجیٹل پی سی آر ٹیسٹ یا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ انگریزی یا عربی میں قبول کیے جاتے ہیں اور ان میں ایک کیو آر کوڈ شامل ہونا چاہیے ایس ایم ایس سرٹیفکیٹ قبول نہیں کیے جائیں گے۔

مزید کہا گیا ہے کہ کووڈ 19 پی سی آر ٹیسٹ یا دوسری زبانوں میں وہی ویکسینیشن سرٹیفکیٹ قابل قبول ہوں گے کہ جنکی توثیق روانگی والے مقام سے کی جاسکتی ہوگی۔

واضح رہے کہ دبئی آنیوالے تمام سیاحوں بشمول جی سی سی سے آنیوالے سیاحوں پر ان تمام قوانین کا اطلاق 26 فروری سے شروع ہوچکا ہے۔

Comments

- Advertisement -