تحریک انصاف کے رہنما فوادچوہدری نے اعلان کیا ہے کہ ایم پی اے مومنہ وحید کو ڈی سیٹ کرنے کا ریفرنس بھیج رہے ہیں مومنہ وحید صبح 10 بجے آجائیں اور کہہ دیں کہ ہم غلط کہہ رہے ہیں۔
اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے فوادچوہدری نے کہا کہ مومنہ وحید کو کیسے پتہ چلا کہ پرویزالٰہی درست نہیں ہیں مومنہ نے پیسے لیے ہیں انہیں کسی نےہدایت نہیں کی یہ پی ڈی ایم سے رابطےمیں تھیں۔
فوادچوہدری نے کہا کہ پنجاب اسمبلی سے ہم اعتماد کا ووٹ لیں گے اور پرویزالٰہی وزیراعلیٰ ہوں گے اسمبلی تحلیل سے متعلق پرویزالٰہی کا مؤقف ہے کہ کچھ وقت لینا چاہیے پی ٹی آئی کا مؤقف ہے کہ اسمبلی تحلیل کرنی ہےجو طے ہو چکا ہے صورتحال سب کےسامنےہےکس قسم کی زیادتیاں کی جارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مونس الٰہی کے قریبی کو 3 دن سے اٹھایا گیا ہے مونس الٰہی کی بیگم اوروالدہ کے نام پر مقدمے درج کیے جا رہے ہیں انڈرٹیکنگ کل تک ہے کل عدالتی کارروائی کے بعد صورتحال دیکھیں گے، اعتماد کا ووٹ لینے کیلئے ہمارے نمبرز پورے ہیں عدالت اعتماد کا ووٹ لینے کا حکم دیتی ہےتو لینا پڑےگا۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ فیصل واوڈاکی کوئی بات بھی ابھی تک درست ثابت نہیں ہوئی ن لیگ والے جہاں الیکشن کا نام سنتے ہیں جوتے چھوڑ کر بھاگ جاتے ہیں سندھ میں بلدیاتی انتخابات4 مرتبہ ملتوی ہوئے اور کتنےملتوی کیے جاتے.