بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

بینک تعطیل سے متعلق اسٹیٹ بینک کا اہم اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: بینک دولت پاکستان یکم جولائی2020ء بروز بدھ کو ’’بینک تعطیل‘‘ کے موقع پر عوام سے لین دین کے لیے بند رہے گا تاکہ بینک اپنے کھاتے کلوز کر سکیں۔

مرکزی بینک سے جاری اعلامیہ کے مطابق بینک تعطیل کے موقع پر اسٹیٹ بینک کے تمام ملازمین اپنی دفتری ذمہ داریاں (کورونا وائرس کی حالیہ صورت حال میں تفویض کردہ، دفتر میں یا گھر سے کام کر کے) معمول کا کاروباری دن سمجھتے ہوئے انجام (علاوہ عوام سے لین دین) دیں گے۔

یکم جولائی کو تمام بینک، ترقیاتی مالی ادارے، مائکروفنانس بینک اس روز عوام سے لین دین نہیں کریں گے تاہم بینکوں، ترقیاتی مالی اداروں، مائکروفنانس بینکوں کا عملہ دفتر حاضر ہوگا۔

دوسری جانب ٹریڈنگ کے دوران انٹر بینک میں ڈالر 52 پیسے مہنگا ہوا، فاریکس ڈیلر کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 167.66 سے بڑھ کر 168.18 روپے پر بند ہوا ۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں