جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

تعلیمی ادارے بند رکھنے سے متعلق اہم اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی میں کل تیسرے روز بھی تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے کل بروز جمعرات کو بھی تعلیمی اداروں کی بندش کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ امن و امان کی صورتحال کے باعث کل راولپنڈی میں تعلیمی ادارے بند رہیں گے انتظامیہ نے دھرنوں کے باعث کل بھی تعلیمی سرگرمیاں معطل رکھنےکافیصلہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنر آفس کی جانب سےتمام تعلیمی اداروں کو آگاہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ملکی صورتحال کے پیش نظر راولپنڈی میں دو روز کے لیے تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں