جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

سعودی عرب میں عیدالفطر کے حوالے سے اہم اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ عید الفطر کے موقع پر کسی بھی تقریب میں 20 سے زائد افراد کے اجماع کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے خبردار کیا ہے کہ کوروناوائرس کے پیش نظر بیس سے زائد افراد کسی بھی مقام پر جمع نہ ہوں۔

انہوں نے بتایا کہ عید کی مناسبت سے کسی تقریب کے اہتمام میں جمع ہونے والے افراد کی انتہائی حد 20 ہوگی، عید الفطر کی نماز ادا کرتے وقت بھی حفاظتی تدابیر کی سختی سے پابندی کی جائے۔

- Advertisement -

ڈاکٹر محمد العبد العالی کا کہنا تھا کہ چند لوگوں کی لاپرواہی یا غفلت پورے معاشرے کو کورونا کے خطرے سے دوچار کرسکتی ہے، عید کے موقع پر ویکسین یافتہ اور ویکسین نہ لگوا سکنے والے کسی بھی تقریب میں شرکت کے موقع پر حفاظتی تدابیر سے لاپروائی نہ برتیں۔

سعودی عرب میں عیدالفطر کب منائی جائے گی؟ ماہر فلکیات نے بتا دیا

پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ اس مرتبہ عید ایس او پیز کے تحت منائیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں