اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

نویں اور گیارہویں کے امتحانات سے متعلق اہم اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے اعلان کیا ہے کہ نویں اور گیارہویں جماعت کے امتحانات ‏شیڈول کے مطابق ہوں گے۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں وفاقی وزیر نے نویں اور گیارہویں جماعت کے امتحانات نہ ہونے سے ‏متعلق خبروں کو افواہ قرار دیتے ہوئے اعلان کیا کہ امتحانات طے شدہ شیڈول کے مطابق ہی ہوں ‏گے۔

وزیر تعلیم نے واضح کیا کہ 9 اور 11 کلاس کے امتحانات متعلقہ بورڈز کے وقت کے مطابق لیے ‏جائیں گے۔

قبل ازیں کورونا کے باعث تعلیمی اداروں کی بندش اور امتحانات کے حوالے سے وزرائے تعلیم کے ‏اجلاس ‏میں فیصلہ کیا گیا کہ اے لیول کے امتحانات شیڈول کےمطابق لئےجائیں گے جب کہ ‏دسویں ‏اور بارہویں کے امتحانات دیگر جماعتوں کے امتحانات سے پہلے لیے جائیں گے۔

امتحان مختصر کرنے، لازمی کے بجائےصرف اختیاری مضامین کے پیپر لینےکی تجویر پر غور کیا ‏‏گیا۔ اجلاس میں طے کیا گیا کہ امتحانات کی تاریخوں اور طریقہ کار سے متعلق حتمی فیصلہ عید ‏‏کے بعد کیا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں