تازہ ترین

ایوان صدر میں ہونے والی یوم پاکستان کی فوجی پریڈ ملتوی کردی گئی

اسلام آباد: ایوان صدر میں آج ہونے والی یوم...

یوم پاکستان آج ملک بھر میں ملّی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے

ملک بھر میں یوم پاکستان ملی جوش و جذبے...

ملک میں‌ رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، آج پہلا روزہ ہوگا

پاکستان میں رمضان المبارک 1444 ہجری کا چاند نظر...

الیکشن کمیشن نے پنجاب کے انتخابات ملتوی کردیے

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے...

’25 مئی کو اسکولز کی بندش سے متعلق اہم اعلان’

ملک میں جاری سیاسی صورتحال کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے پرائیویٹ اسکولز 25 مئی کو بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پرائیوٹ اسکولز ایسوسی ایشن نے 25 مئی بروز بدھ کو اسلام آباد میں اسکول بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کی جانب سے اسکولز کی بندش کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر کے متعلقہ اسکولز کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔

پرائیوٹ اسکولز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 25 مئی کے بعد صورتحال دیکھ کر اسکولز کھولنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے پیش نظر وزارت داخلہ نے دارالحکومت اسلام آباد اور جڑواں شہر راولپنڈی میں مزید رینجرز تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے، رینجرز کی تعیناتی کیلئے اسلام آباد ضلعی انتظامیہ اور محکمہ داخلہ پنجاب نے درخواست کی تھی۔

اس حوالے سے ذرائع نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ اسلام آباد کیلئے رینجرز کے 2 او راولپنڈی کیلئے ایک رینجرز ونگ تعینات ہوگا جب کہ ایف سی کو بھی آنسو گیس استعمال کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

Comments