ہفتہ, نومبر 9, 2024
اشتہار

اسکول میں سردیوں کی چھٹیوں کے حوالے سے اہم اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور ہائیکورٹ نے اسموگ کے تدارک کےلیے درخواستوں کی سماعت کرتے ہوئے اسکولوں کو مزید 7 روز تک بند کرنے کا حکم دیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے اسموگ کے تدارک کے لیے درخواستوں کی سماعت کرتے ہوئے اسکولوں کو مزید 7 روز تک بند کرنے کا حکم جاری کردیا ہے۔

عدالت کا کہنا ہے کہ اسموگ کی روک تھام حکومت کی ذمے داری ہے۔ اسموگ کی وجہ سے چھٹیاں بڑھائی جائیں۔ عدالت نے احکامات جاری کرنے کے بعد درخواست پر سماعت اگلے جمعے تک کے لیے ملتوی کردی۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ ان دنوں پنجاب کے اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات جاری ہیں۔

موسم سرما کی تعطیلات سے قبل پنجاب حکومت نے اسموگ بڑھنے کے باعث لاہور ہائیکورٹ کی ہدایت پر لاہور کے اسکولز میں ہفتہ وار تعطیلات میں اضافہ کرتے ہوئے جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو اسکول بند رکھنے کا اعلان کیا تھا اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں